English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: ترکوویک پر نئی تحقیق دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہو گی

القمر

ترکی میں مقامی کورونا ویکسین ‘ترکوویک’ کے لئے نئی تحقیقی کاروائی شروع کی جا رہی ہے۔

تحقیق میں بائیون ٹیک ویکسین کی 2 خوراکوں کے بعد ترکو ویک کی تیسری خوراک کے پیدا کردہ دافع جسم مادے کی قدر کو پرکھا جائے گا۔

ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجا نے، کل کابینہ اجلاس کے بعد، اخباری نمائندوں کو ویکسین پر نئے تحقیقی کام کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ” ہم نے بائیون ٹیک کی 2 خوراکوں کے بعد ترکوویک کی تیسری ضمنی خوراک کے بارے میں تحقیقی کام شروع کروا دیا ہے۔ ہم مریض میں اینٹی باڈی مادوں کی تبدیلی کا جائزہ لیں گے۔ mRNA پر یہ تحقیقی کام دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا کام ہو گا”۔

وزیر صحت قوجا نے کہا ہے کہ تحقیقی کام کے لئے ضروری اجازتیں حاصل کر لی گئی ہیں۔ دو mRNA ویکسینوں کے بعد ترکوویک خوراک کے نتیجے میں اینٹی باڈی کی قدر کی پیمائش کا کام 24 جنوری بروز سوموار انقرہ میں شروع کیا جائے گا”۔

واضح رہے کہ مقامی ویکسین ترکو ویک ضروری سائنسی ڈیٹا جمع کرنے کے بعد استعمال کے لئے پیش کر دی گئی تھی۔ ترکو ویک کو پہلی خوراک کے طور پر بھی اور mRNA اور غیر فعال ویکسین کے بعد ضمنی خوراکوں کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے