English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: شاخِ زیتون علاقے میں 6 ہزار 370 دہشت گرد غیر فعال بنائے جا چکے ہیں

القمر

ترک مسلح افواج نے، شام کے ‘شاخِ زیتون آپریشن’ علاقے میں 20 جنوری 2018 سے اب تک 6 ہزار 370 دہشت گرد غیر فعال بنائے ہیں۔

ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترک مسلح افواج نے ملک کے جنوب میں دہشت گردی کوریڈور کے مذموم منصوبے کو منتشر کرنے کے لئے PKK/KCK/PYD-YPG اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے، علاقے کے عوام کو ان تنظیموں کے ظلم و جبر سے نجات دلوانے اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے 4 سال قبل شاخِ زیتون آپریشن شروع کیا”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکی نے، بین الاقوامی قانون کے تفویض کردہ حقِ خود حفاظتی کے دائرہ کار میں، 20 جنوری 2018 کو شاخِ زیتون آپریشن شروع کیا۔ علاقے میں آپریشن کے دوران ترک مسلح افواج کی طرف سے 6 ہزار 370 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ آپریشن کی مدد سے 1859 مربع کلو میٹر علاقہ دہشت گردی سے پاک کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے بعد علاقے سے بارودی سرنگوں اور دیسی دھماکہ خیز مواد کی صفائی کر کے زندگی کو معمول پر لایا گیا اور انسانی امداد اور انفراسٹرکچر کے ساتھ تعاون کے لئے کاروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے