English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کی طرف سے مذمت: جبری بے دخلی بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے منافی ہے

القمر

ترکی نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے محلّے شیخ جرّاح کے رہائشی صالحیہ کنبے کو زبردستی اس کے گھر سے نکالے جانے کی مذمت کی ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ جرّاح سمیت مقبوضہ فلسطینی زمین میں انسانوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے منافی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے بیت المقدس کی آبادیات و قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے والے یک طرفہ فیصلے دو حکومتی حل کے تصوّر اور پائیدار امن کی بنیاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے