English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرقی عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے فوج پر حملے میں 11 عراقی فوجی ہلاک

القمر

مشرقی عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے فوج پر حملے میں 11 عراقی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دیالہ آپریشنز کمانڈ کے بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے صوبہ دیالہ کے علاقے  اوزائم پر حملہ کیا۔

اس حملے میں 11 عراقی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع  ملی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش  کے حملے کے بعد ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد خطے روانہ ہوگیا  اور اس نے  حملے کی تحقیقات کا آغاز  کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے