English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کے باعث عمرہ ادائیگی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، سعودی عرب

القمر

ریاض: سعودی عرب نے کورونا کی نئی لہر میں عمرہ سیزن پر پابندی کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ادائیگی پر پابندی کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود عمرہ ادائیگی پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔

وزارت کے ذرائع نے تصدیق کی کہ ابھی تک عمرہ ادائیگی اور مسجدالحرام و مسجد نبوی میں زائرین یا نمازیوں کی آمد پر پابندی کا معاملہ زیر غور نہیں آیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے۔

دوسری جانب جنرل پریزیڈنسی نے بھی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ایس او پیز مقرر کی گئیں ہیں، جن پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

جنرل پریزیڈنسی کے ترجمان نے کہا کہ زائرین اور نمازیوں کے لیے سماجی فاصلے اور ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے