English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرائن بحران: بلنکن اور لاوروف کے درمیان مذاکرات

القمر

امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے درمیان یوکرائن بحران پر مذاکرات سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہو گئے ہیں۔

مذاکرات کے بعد ترکی کے مقامی وقت کے مطابق لاوروف سہ پہر 3 بجے اور بلنکن 3 بج کر 30 منٹ پر پریس کانفرنس کریں گے۔

دوسری طرف سوٹزر لینڈ کنفیڈریشن کے سربراہ اِگنازیو کاسیس بھی بلنکن اور لاوروف کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

کاسیس ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے مذاکرات کے بارے میں پریس کانفرنس کریں گے۔

سوٹزر لینڈ میں کووِڈ۔19 پابندیوں کی وجہ سے محدود تعداد میں اخباری نمائندے کانفرنس میں شرکت کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کے دائرہ کار میں امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ونڈی آر شرمن اور روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف کے درمیان 10 جنوری کو جنیوا میں ملاقات ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں امریکہ کے صدر جو بائڈن اور روس کے صدر ولادی میر پوتن نے 16 جون کو جنیوا میں ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماوں نے اختلافات کے حل کے لئے ڈائیلاگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے