روس نے فوجی مشقوں کے لئے2 عدد ایس ۔400 فضائی دفاعی سسٹم بیلاروس بھیج دئیے ہیں۔
روس وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ایس۔400 بیلاروس میں متوقع "اتحادی عزم۔2022” کے زیرِ عنوان مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس۔400 کے علاوہ "پینٹسر۔ایس” فضائی دفاعی میزائل سسٹم اور 12 عدد "ایس یُو۔35 جنگی طیارے بھی بیلاروس بھیجے جائیں گے۔
"اتحادی عزم۔2022” فوجی مشقیں 10 فروری کو شروع ہو رہیں۔
