نئی دہلی: بھارت میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ہفتے کی صبح بھارت کے دارالحکومت ممبئی میں 20 منزلہ عمارت میں 18ویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث عمارت میں دھواں بھر گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ 15 رہائشی زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
عمارت میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ممبئی کے میئر نے رائیٹرز کو بتایا کہ عمارت سے تمام رہائشیوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں منزل پر آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔
The post بھارت میں کثیر المنزلہ عمارت میں آتشزدگی، 2 رہائشی ہلاک اور 15 زخمی appeared first on Daily Jasarat News.
