English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپ جانے کی مزید ایک کوشش ناکام، 5 تارکین وطن ہلاک

القمر

تارکین وطن کا امید کا سفر ایک بار پھر مایوس کن ثابت ہوا۔

غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی تیونس کے شہر صفاک کے ساحل کے قریب الٹ گئی۔

کشتی پر سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، 21 کو زندہ  بچا لیا گیا  جبکہ 6 افراد تا حال  لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب اٹلی کے افریقہ کے قریب ترین زمینی حصے لامپیڈوسا جزیرے کے  کھلے سمندر میں  گنجائش سے زیادہ مسافروں اور لہروں کی وجہ سے ایک بوٹ  کوکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بوٹ  میں سوار 305 غیر قانونی تارکین وطن کو اطالوی کوسٹ گارڈز نے بچا لیا۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے مطابق گزشتہ سال یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران 1,496 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہوئے۔

اسی عرصے میں 66,770 افراد بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی کے ساحل سے یورپ پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے