شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں عوام کل "پارلیمانی قبل از وقت انتخابات” کے لیے پولنگ میں حصہ لیں گے۔
شمالی قبرصی ترج جمہوریہ جہاں آخری پارلیمانی الیکشن 7 جنوری 2018 کو ہوئے تھے، عوام 4 سال بعد ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں ووٹ دیں گے۔
2 لاکھ 3 ہزار 792 رجسٹرڈ رائے دہندگان 763 بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالیں گے۔
8 سیاسی جماعتوں اور 3 آزاد امیدواروں سمیت 403 امیدوار جمہوریہ اسمبلی کی 50 نشستوں کے لیے مقابلہ کریں گے۔
انتخابات میں 5 فیصد کی حد کو پار کرنے والی سیاسی جماعتیں جمہوریہ پارلیمنٹ میں نشست حاصل کرنےکی حقدار ہوں گی۔
