ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولینڈ میں کورونا سے جانی نقصان دوسری جنگ عظیم کے نقصان سے بھی تجاوز کر گیا

پولینڈ میں کورونا کی وبا سے مرنے والوں کی تعداد دوسری عالمی جنگ کے بعد ملک میں سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

پولینڈ کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ گزشتہ روز ملک میں کووِڈ 19 سے 248 افراد ہلاک ہوئے، اور وبا کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وبا کے دوران  سب سے زیادہ شرح  اموات  کے حامل  یورپی یونین کے رکن پولینڈ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

وزارت نے یہ بھی اطلاع دی کہ پولینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36,500 کیسز کا تعین ہوااور اومیکرون ویریئنٹ یومیہ واقعات کی تعداد میں ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے پولینڈ میں یومیہ نئے  کیسز کی تعداد 50 ہزار تک جا سکتی  ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں