جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق رات 1 بجکر 8 منٹ پر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مرکز کیوشو کے علاقے ہیوگا نادا سمندر میں 45 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
اوئیٹا، میازاکی، کوچی اور کماموٹو ریاستوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اوئیٹا میں 5 اور میازاکی میں 4 افراد زخمی ہوئے۔
زلزلے کہ جس کی شدت کو پہلے 6.4 بتایا گیا اور پھر اسے 6.6 کر دیا گیا کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، بعض شہروں میں بجلی اور پانی کی ترسیل خلل کی شکار ہوئی۔
یہ اطلاع دی گئی ہے کہ پورے خطے میں کیوشو الیکٹرک پاور (کیوڈن) کمپنی کے ذریعے چلنے والے جوہری پاور پلانٹس میں کوئی غیر معمولی تبدیلی کا مشاہدہ نہیں ہوا۔
