چین میں زلزلہ،شدت 5.8 تھی جنوری 24, 2022 القمر چین کے صوبہ چنگھائی میں 5.8 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ چینی ادارہ برائے ارضیات کے مطابق، یہ زلزلہ صوبے کے شمالی شہر دیلنگا سے ایک سو انیس کلومیٹر دور آیا ہے۔ اس زلزلے کا مرکز آٹھ کلومیٹر زیر زمین تھا مگرکسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔