English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف علی زرداری سندھ اور پاکستان کے دشمن ہیں، علی زیدی

القمر

سکھر: وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سندھ اور پاکستان کے دشمن ہیں جبکہ سندھ کی حکومت کرمنلز کی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنے منشی کو وزیر اعلیٰ بنا کر سندھ کا برا حال کردیا ہے، سندھ حکومت جرائم پیشہ افراد کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو 12 ہزار ارب روپے تعلیم کے لیے موصول ہوئے مگر انہوں نے پانچ ہزار اسکول بند کردیے، اب یہ بتائیں کہ وہ رقم کہاں خرچ ہوئی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلدیاتی نظام کے حوالے سے کالا قانون لے کر آئی جس میں سارے اختیارات صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے سندھ کو پولیس اسٹیٹ بنایا ہوا ہے، تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں سندھ سے زرداری لیگ کا خاتمہ کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کالا بلدیاتی قانون واپس نہ لیا گیا تو 27 فروری سے سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی نظام کے حوالے سے صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہورہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے