English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں بم حملہ،7 افراد ہلاک

القمر

 افغانستان کے مغربی صوبے ہیرات میں گزشتہ  روز ایک یک منی وین پر ہوئے بم حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

طالبان حکام کے مطابق، اس واقعے میں دیگر نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ  یہ بم اس منی وین کی ایندھن کے ٹینک کے ساتھ باندھا گیا تھا۔

طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

فی الحال کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ،افغانستان میں حالیہ حملوں میں دہشت گرد تنظیم داعش ملوث رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے