یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کا کہنا ہے کہ جرمنی کی طرف سے ان کے ملک کو ہتھیار فروخت کرنے سے انکار "مایوسی” کا باعث بنا ہے۔
کولیبا نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں برلن انتظامیہ کی جانب سے خطے کی موجودہ صورتحال کے باوجود یوکرین کو دفاعی سازوسامان فراہم کرنے سے انکار پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی نے ہمیں مایوس کیا ہے۔
روس کے خلاف مغرب کا اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے پر زور دیتے ہوئےکولیبا نے کہا:”ہم روس پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں صرف کر رہے ہیں۔ جرمن شراکت داروں کو ایسے الفاظ اور اقدامات سے اس اتحاد کو نقصان پہنچانے اور ولادیمیر پوتن کی یوکرین پر کسی نئے حملے کے لیے حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔‘‘
کولیبا نے کہا کہ وہ 2014 سے ابتک جرمنی کی جانب سے یوکرین کی حمایت اور روس اور یوکرین کے درمیان مسلح تنازعے کے معاملے میں اس کے سفارتی اقدامات کے شکر گزار ہیں۔ تا ہم جرمنی کے موجودہ بیانات مایوس کن ہیں جو کہ ہماری حمایت و تعاون کے برخلاف ہیں۔
واضح رہے کہ جرمن چانسلر اولاف شولز اور وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے گزشتہ دنوں یوکرین کو ہتھیار فروخت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
