English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہماری پارٹی کو پارلیمان میں اکثریت حاصل ہے: شمالی قبرصی وزیراعظم

القمر

 شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم اور قومی اتحاد پارٹی کے صدر فائز سوجو اولو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز منعقدہ انتخابی دوڑ میں ان کی پارٹی سبقت حاصل کر چکی ہے  جس پر مخلوط حکومت کے قیام کے لیے ہم نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

شمالی قبرصی انتخابی کمیشن کےغیر سرکاری نتائج کے مطابق،یو بی پی کو 39.54 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

اس لحاظ سے پچاس رکنی پارلیمان میں یو بی پی کو چوبیس،سی ٹی پی کو اٹھارہ، ڈی پی کو تین،ایچ پی کو تین  اور وائی ڈی پی کو دو نشستیں ملی ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ  ووٹوں کی گنتی تاحال جاری ہے لیکن ہماری سیاسی جماعت کو پارلیمان میں اکثریت حاصل  ہے لہذا  حکومت کی تشکیل کے لیے آج یا کل  صدر ارسین تاتار سے منظوری مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مخلوط حکومت کے قیام کےلیے بھی ہم نے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے