ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی مشہہور  فلمی اداکارہ فاطمہ گریک انتقال کرگئیں

ترکی کی مشہہور  فلمی اداکارہ فاطمہ گریک   استنبول کے ایک ہسپتال میں زیر علاج انتقال کر گئی ہیں۔

 

معروف اداکارہ فاطمہ گریک   طویل عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھیں، وہ  79 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

ہسپتال کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  فاطمہ گریک کویڈ -19   میں مبتلا تھیں  جس کی وجہ سے ان  کے اعضاء کو کافی نقصان پہنچا ۔

ششلی بلدیہ کے چئیرمین  معمر  کیسکین نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترک سینما کی مشہور اداکارہ  اور ششلی کے علاقے میں بلدیاتی خدمات ادا کرنے والی مشہور اداکارہ  فاطمہ گریک کے انتقال پر مجھَ سخت دکھ پہنچا ہے۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز مجھے حاصل  ہوا تھا جس سے اب   میں محروم ہوگیا ہوں۔

12 دسمبر 1942 کو استنبول میں پیدا ہونے والے مشہارہ اداکارہ  نے سینما میں تقریباً 180 پروڈکشنز میں حصہ لیا۔  انہوں نے 1957 میں فلم ’’لیکے(داغ)‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں