ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔

شہزاد اکبر نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ‘میں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ میں پارٹی سے وابستہ رہوں گا اور قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتا رہوں گا۔’

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید نے شہزاد اکبر کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے پھیلاۓ جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔’

صحافی منصور علی خان نے کہا کہ ‘انہوں نے تو نواز شریف کو واپس لانا تھا، یہ تو خود چلے گئے۔’

صحافی اقرار الحسن نے شہزاد اکبر کے استعفیٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس دلائے بغیر کہاں چلے آپ سر؟ ‘

سینئر صحافی سلیم صافی نے لکھا کہ ‘نہ جانے یہ دن اور انجام لوگ کیوں بھول جاتے ہیں؟ جو دوسروں کی خاطر، دوسروں کی عزتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، ان کا انجام آخر میں یہی ہوتا ہے۔ شاید مرزا صاحب نے بھی عمران خان کو بار بار یہ دھمکی دی ہوگی کہ میں باہر جاکر زیادہ خطرناک بن جاوں گا لیکن دھمکی کام نہ آئی۔’

سینئر صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ ‘شہزاد اکبر کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور براڈ شیٹ ڈیبیکل اور برطانیہ میں کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات ہونی چاہئے۔’

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں