آزاد منتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین لاچی، کوہاٹ محمد احسان اور کوہاٹ سٹی مئیر کے آزاد امیدوار شفیع اللہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ان رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پارٹی میں شمولیت پر ان کا خیر مقدم کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی سید شبلی فراز کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین گمبٹ، کوہاٹ ساجد اقبال نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں ضلع کوہاٹ میں پارٹی کی تنظیم سازی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر براۓ سائنس و ٹیکنالوجی سید شبلی فراز کے ہمراہ ملاقات۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کے تحصیل چیئرمین گمبٹ، کوہاٹ ساجد اقبال کی بھی شرکت۔ pic.twitter.com/8leKHNZuhi
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) January 24, 2022
وزیراعظم نے منتخب عوامی نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ نہ صرف عوام کے ساتھ اپنی رابطہ مہم کو تیز کریں بلکہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنائیں۔
اس موقع پر آزادمنتخب ہونے والے تحصیل چیئرمین لاچی، کوہاٹ محمد احسان اور کوہاٹ سٹی مئیر کے آزاد امیدوار شفیع اللہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے پارٹی میں شمولیت پر ان کاخیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی وہ حلقے کے لوگوں کی بہتری کے لیے بھرپور کام کریں گے۔
