ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، فوج نے بھاری تعداد میں مغویوں کو مسلح گروہوں کے چنگل سے چھڑا لیا

نائیجیریا کی ریاست زمفارا میں 4 ماہ کے دوران مسلح گروہوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 2 ہزار 155 افراد کو ایک آپریشن میں بازیاب کرالیا گیا۔

زمفارا کے ریاستی انفارمیشن کمشنر الحاجی ابراہیم دوسارا نے بتایا کہ اکتوبر سے ریاست میں مسلح گروہوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کی گئی ہیں۔اس عرصے کے دوران 2,155 افراد بشمول بچوں اور طالب علموں کو، جنہیں مسلح گروہوں نے یرغمال بنایا تھا، کوبازیاب کرا لیا گیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کارروائیوں کے دوران مسلح گروہ کے بہت سے ارکان کو بے اثر کر دیا گیا، جبکہ  2,000 سے زائد گرفتار کر لیے  گئے ہیں۔

دوسارا نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران گروہوں کی پناہ گاہیں تباہ کر دی گئیں اور  گولہ بارود قبضے میں  لے لیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں