ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان:جسٹس عائشہ ملک عدالت عالیہ کی پہلی خاتون جج منتخب ہو گئیں

جسٹس عائشہ ملک نے پاکستان کی تاریخ میں عدالت عظمی کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھا کر تاریخ رقم کر دی۔

جسٹس عائشہ ملک کی تقریب حلف برداری  عدالت عظمی میں ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے بطور سپریم کورٹ جج حلف لیا۔

جسٹس عائشہ پاکستان کی تاریخ میں عدالت عظمی میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔

جوڈیشل کمیشن نے 6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دی۔

جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں اور لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے تقریبا 10 سال فرائض سر انجام دیے۔

جسٹس عائشہ ملک کی  عدالت عظمی میں مدت ملازمت 2031 تک ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں