متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔
اس موضوع پر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ان کے ملک کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے بے اثر کر دیا، اور میزائلوں کے ٹکڑے دارالحکومت ابوظہبی کے ارد گرد کے مختلف مقامات پر گرے۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہم ہر قسم کے خطرات کے لیے تیار ہیں اور ریاست کو حملوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
