English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق: داعش کا حملہ، 3 عراقی فوجی ہلاک

القمر

دہشت گرد تنظیم داعش نے عراق کے شہر کرکوک میں سڑک کے کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا، حملے میں 3 عراقی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

کرکوک پولیس ڈائریکٹریٹ کے پریس ترجمان امیر نوری نے کہا ہے کہ شہر کی جنوبی تحصیل داکوک کے جوار میں واقع دیہات تلیع الرامیل اور ال بُو شہاب کے درمیانی راستے پر سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم عراقی فوج کی گاڑی گزرنے کے دوران اُڑا دیا گیا۔

نوری نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے اس حملے میں 3 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ حملے کے بعد تحصیل داکوک کے جوار میں آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔ آپریشن تحصیل کے جنوبی دیہی علاقے میں بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش نے 21 جنوری کو بھی صوبہ دیالہ سے منسلک قصبے ازائیم میں فوجیوں پر حملہ کیا تھا۔ حملے میں 11 عراقی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے