English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

منفی خیالات سے چھٹکارا پانے کے لیے قرآن کریم کی آیات: شفقنا گوشہ اسلام

القمر
ساری زندگی ہم مختلف جذباتی کیفیات سے گزرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق انسان میں 30 طرح کے جذبات پائے جاتے ہیں جو مل کر روزہ مرہ کی انسانی زندگی کو شکل دیتے ہیں۔ ہمارےجذبات کے ساتھ ہمارا دین بھی ہمیں اسی طرح متاثر کرتا ہے اور اور جذبات اور دین یہ دونوں اکثر ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ بعض اوقات ہم عبادت کے بارے میں خود پرجوش پاتے ہیں اور بعض اوقات اس کے برعکس۔ بعض اوقات ہم ایمان کے اعلی درجے پر فائز ہوجاتے ہیں اور اور بعض  اوقات ایسے فعل سرانجام دے دیتے ہیں جو ہمارے ایمان کو کمزور کرتے ہیں اور پھر ہم امید کا دامن چھوڑ دیتے ہیں۔ ذیل میں قرآن کریم کی چند آیات ہیں جو ہمیں جذباتیت کے مختلف مراحل پر قابو پانے میں مدد دیتی ہیں۔

1۔ مشکلات سے گھبرا جانا

قرآن کریم میں ارشاد باری تعٰالٰی ہے کہ ” اللہ کسی کو اس کی طاقت کے سوا تکلیف نہیں دیتا” (2:286)
اللہ تعاٰلی اپنے بندوں کو ناکام نہیں دیکھنا چاہتے۔ بہت ساری چیزوں کے مابین زمین نمو کی جگہ ہے۔ اللہ تعالٰی ہمیں مخلتف مشکلات سے گزاراتا ہے تاکہ ہم بہتربن کر نکل سکیں۔

2. اللہ کی رحمت سے مایوسی

قرآن کریم میں ارشاد باری تعالٰی ہے کہ "کہہ دو اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ سب گناہ بخش دے گا، بے شک وہ بخشنے والا رحم والا ہے۔”
شیطان چاہتا ہے کہ انسان اللہ کی رحمت سے مکمل طور پر مایوس ہواجائے۔ تاہم اللہ تعالیٰ کی ذات انسان کی جانب سے سے زیادہ جو چیز سننے کو پسند فرماتی ہے وہ اس کا پچھتاوا، اللہ سے معافی اور اس کی طرف لوٹ آنا۔ جب انسان اللہ سے توبہ کرتا ہے تو اللہ پاک اس دن اس خوش میں آسمان پر چراغاں کا حکم دیتے ہیں۔

3۔ تنہائی محسوس کرنا

اللہ عزو جل قرآن کریم میں فرماتے ہیں کہ "اور بے شک ہم نے انسان کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کے دل میں گزرتا ہے، اور ہم اس سے اس کی رگ گلو سے بھی زیادہ قریب ہیں۔ (50:16)
ہم وہ واحد مخلوق ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ خود کو تنہا محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ حتٰی کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بھی ایسا محسوس کیا۔ ہماری زندگی میں بہت سارے لوگ ہمیں چھوڑ جاتے ہیں تاہم اللہ تعالیٰ کی ذات ہر وقت آپ کے ساتھ ہے اور آپ کے ساتھ گفتگو کے آغاز کی منتظر ہے۔

4. اداس محسوس کرنا

اور سست نہ ہو اور غم نہ کھاؤ اور تم ہی غالب رہو گے اگر تم مومن ہو۔ (3:139)
دنیا کے نقصانات اور دنیا کے دھوکے ایسی چیزیں ہیں جن کو ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا مگر تندرستی کے عمل کے طور پر ہمیں خود کو یہ یاد دہانی کروانی چاہیے کہ ایمان پر زندہ رہنا اور ایمان پر ہی خاتمہ ہماری حقیقی فتح ہے۔

5. اضطراب محسوس کرنا

وہ لوگ جو ایمان لائے اور ان کے دلوں کو اللہ کی یاد سے تسکین ہوتی ہے، خبردار! اللہ کی یاد ہی سے دل تسکین پاتے ہیں۔(13:28)
اللہ تعالٰی کے ناموں میں سے ایک نام السلام ہے، جس کا مطلب امن و سکون کا مجسم نمونہ ہے ۔ دن بھر اللہ کی یاد رکھنے سے اضطراب اور ذہنی تناؤ میں کمی ہوتی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالٰی نے خود فرما دیا ہے کہ سکون صرف اللہ کے ذکر میں ہی ہے۔
اگر آپ ایک طویل عرصے سے اضطراب اور بے چینی کی کیفیت کا شکار ہے تو کسی ماہر سے مشورہ کریں۔ اللہ تعالٰی کے ساتھ اپنے روابط کو مضبور بنا کر کسی ماہر کی مدد سے ہم اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
منگل، 25 جنوری 2022
شفقنا اردو
ur.shafaqna.com

The post منفی خیالات سے چھٹکارا پانے کے لیے قرآن کریم کی آیات: شفقنا گوشہ اسلام appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے