English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برکینا فاسو: فوج کا صدر راک مارک کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ

القمر

افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ مارک کرسچن کابور کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اقتدارسنبھالنے کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برکینا فاسوکی حکومت اورپارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے اورملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب وقت پر آئینی نظام کی طرف واپس جایا جائے گا۔ فوج کی زیرحراست تمام افراد محفوظ مقام پرہیں۔بیان میں صدر روچ مارک کرسچن کابورکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

برکینا فاسو کے صدر کو باغی فوجیوں نے ’اغوا‘ کرلیا

افریقی ملک برکینا فاسو میں باغی فوجیوں نے حکومت کے حامی فوجیوں سے جھڑپ کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اغوا کرکے ایک فوجی کیمپ میں قید کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں کئی بیرکوں میں فوجی اہلکاروں نے بغاوت کردی جس کے بعد صدر کی رہائش گاہ کے قریب گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں صدارتی بیڑے کی کئی بکتر بند گاڑیوں کو گولیوں سے چھلنی ان کی رہائش گاہ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے جن میں ایک گاڑی خون میں لت پت ہے۔

حکومتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ باغی فوجیوں نے صدارتی رہائش گاہ پر حملہ کرکے کئی گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد صدر روچ مارک کرسچن کابور کو اپنے ہمراہ ایک فوجی کیمپ میں لے گئے۔

دو سیکیورٹی اہلکاروں نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ صدر، پارلیمنٹ کے سربراہ، اور وزرا محفوظ ہیں البتہ باغی فوجیوں میں سے 2 اہلکاروں نے فون پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ صدر کو محفوظ مقام پر رکھا گیا ہے لیکن مقام سے متعلق کچھ نہیں بتاسکتے۔

برکینا فاسو کی حکومت نے گزشتہ روز ملک میں فوجی بغاوت کی خبروں کی تردید کی تھی تاہم آج فوجی باغیوں کے صدارتی رہائش گاہ پر حملے کی تصدیق کی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے