ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) برائے سال 2021 میں پاکستان 180 ممالک میں سے 140ویں درجے پر آگیا جبکہ گزشتہ برس پاکستان سی پی آئی رینکنگ میں 124ویں نمبر پر تھا۔
دنیا بھر میں بدعنوانی کی سطح رک گئی ہے اور 86 فیصد ممالک میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران بہت معمولی اضافہ بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
ایسے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنے ‘کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) 2021 میں انکشاف کیا ہے کہ ‘قانون کی حکمرانی’ اور ریاست کی گرفت کی عدم موجودگی سے پاکستان کے سی پی آئی اسکور میں نمایاں تنزلی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اسکور 100 میں 31 سے کم ہو کر 28 ہوگیا جبکہ سی پی آئی 2020 میں 180 ممالک میں سے 140ویں درجے پر موجود ملک گر کر اب 124ویں درجے پر آگیا ہے۔
🧐What kind of corruption does and doesn’t the CPI measure? We explain it here.
For more info check out the ABCs of the CPI: https://t.co/20cL5nMTMS #CPI2021 pic.twitter.com/0Jm66WHQSk
— Transparency International (@anticorruption) January 24, 2022
