English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیٹی میں زلزلہ،شدت 5.3 تھی

القمر

ہیٹی میں 5.3شدت کے زلزلے سے 2 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے۔

خبر کے مطابق، ہیٹی کے جنوبی علاقے میں 5.3شدت کے زلزلے میں 2 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے جبکہ زلزلے سے سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

زلزلے کے باعث لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے نکل آئے جبکہ زلزلے سے چھت گرنے اورمٹی کے تودے گرنے سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔

امدادی حکام کا کہنا ہے کہ  زلزلے سے 50 افراد زخمی ہوئے جبکہ 600 سے زائد مکانات اوردیگرعمارتوں کو نقصان پہنچا۔

زلزلے کے بعد علاقے میں مزید جھٹکے بھی محسوس کئے گئے۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے