English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ:وزیراعظم پر کورونا کی خلاف ورزیوں کے مزید الزامات کا انکشاف

القمر

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن پر اپنی سالگرہ کی تقریب میں کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کا انکشاف کیا گیا ہے۔

برطانوی آئی ٹی وی کے مطابق، وزیراعظم جانسن نے سال 2020 میں اپنی سالگرہ کی تقریب کے دوران اپنی حکومت کے نافذ کردہ کورورنا ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی۔

بورس جانسن کی اہلیہ کیری  جانسن نے مبینہ طور پر لندن میں ڈاؤننگ اسٹریٹ پر واقع سرکاری رہائش گاہ  پر کابینہ کے اجلاس کے کمرے میں ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔

اس پارٹی میں تیس افراد نے شرکت کی تھی جبکہ اس وقت کورونا وبا کے ضوابط کے تحت صرف چھ افراد کو ایک ساتھ جمع ہونے کی اجازت تھی۔

برطانوی وزیراعظم کے دفتر نے "پارٹی گیٹ” الزامات کے جواب میں بتایا کہ جانسن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے عملہ صرف کچھ دیر کے لیے اکٹھا ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے