English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا کے نائٹ کلب میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑا، 18 افراد ہلاک

القمر

جکارتا: انڈونیشیا کے نائٹ کلب میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے مغربی پاپوا کے نائٹ کلب میں دو گروہوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر ایک گروہ نے نائٹ کلب کو آگ لگا دی۔

نائٹ کلب میں ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں جب کہ ایک شخص تیز دھار چاقو کے وار سے ہلاک ہوا۔ اس علاقے میں نسلی فسادات میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کا آغاز ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا جس میں نسلی عصبیت بھی شامل ہوگئی اور بغیر تحقیق کے دو گروہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ نائٹ کلب میں آگ کیسے لگی۔ تمام جلی ہوئی لاشیں دوسری منزل سے ملیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post انڈونیشیا کے نائٹ کلب میں دو گروہوں کے درمیان جھگڑا، 18 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے