English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحت کارڈ حکومت پاکستان کا ہے، PTIپرچم پر پرنٹ نہیں ہوسکتا، سینیٹر سعدیہ عباسی

القمر

سینیٹر سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ حکومت پاکستان کے خزانے سے ہے تو پی ٹی آئی کے پرچم پر پرنٹ نہیں ہوسکتا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہاکہ صحت کارڈ پی ٹی آئی کے جھنڈے پر پرنٹ ہوا اور اس پر نیا پاکستان لکھا ہوا ہے۔

مسلم لیگ ن کی سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس کے برعکس شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے تو اشتہار آگیا تھا جس پر ان کی تصویر تھی، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا اور کہا اشتہار کے پیسے ان سے لیے جائیں۔

سعدیہ عباسی کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کو پاکستان کے جھنڈے پر پرنٹ کیا جائے اور جنہوں نے صحت کارڈ غلط پرنٹ کیے، پیسے ان کی جیب سے لیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے