English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹوگو میں خسرہ پھوٹ پڑا،جنوبی وشمالی علاقے متاثر

القمر

ٹوگو  کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی وبا پھیلنے لگی ۔

ملکی وزارت صحت کے مطابق،  گزشتہ ماہ  سے ملک کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں خسرے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن سے بچے زیادہ متاثر ہیں جس پر  حفاظتی ٹیکوں کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور امریکی مرکز برائے انسداد امراض کی گزشتہ سال  کی رپورٹ میں  متنبہ کیا گیا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے خسرے  کے خلاف کوششیں متاثر ہونگی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سال 2020 میں بائیس ملین بچوں کو خسرے کی پہلی خوراک بھی میسر نہیں تھی جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرہ بچوں کی تعداد بیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے