ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہیٹی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے روز مرہ کی زندگی متاثر

ہیٹی میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 3 مکانات تباہ ہو گئے اور تقریباً 2600مکانات زیرِ  آب آگئے۔

حکام نے بتایا کہ ملک میں ہونے والی شدید بارش نے تقریباً 2,600 خاندانوں کو عارضی پناہ لینے پر مجبور کیا۔

ملک کی سول پروٹیکشن ایجنسی نے کہا کہ سرد موسم ہیٹی کے شمالی اور جنوبی حصوں کو متاثر کر رہا ہے، تیز ہواؤں کے ساتھ کچھ علاقوں میں درخت اکھڑ گئے ہیں۔

ملک میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک پاور سٹیشن بھی زیر آب آ گیا اور ایک پل گرنے سے علاقے میں ایک بستی تک آمدورفت درہم برہم ہو گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں