پاکستان نے آزاد جموں اور کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر کے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان آزاد جموں اور کشمیر کو موجودہ حکومت کے دوران ضم کرنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے وزیر کے انتہائی غلط اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتا ہے۔
دفترخارجہ کے بیان میں بھارتی وزیر کا نام نہیں بتایا گیا لیکن یہ بیان بھارتی وزیر کپیل پٹیل کی جانب سے 2024 تک آزاد جموں اور کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی خوش فہمی کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کپیل پٹیل نے یہ بیان ایک تقریب میں خطاب کے دوران کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر نے کہا تھا کہ ‘آزاد جموں اور کشمیر کو بھارت میں ضم کردیا جائے گا، اس امید پر کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ صرف وزیراعظم نریندر مودی یہ ساری چیزیں کرسکتے ہیں’۔
بھارتی وزیر نے کہا تھا کہ ‘لیکن اس کے لیےہمیں یہ آلو، پیاز اور دالوں کی سوچ سے باہر نکلنا ہوگا’۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی-آر ایس ایس کے سیاسی رہنماؤں کی یہ عادت بن گئی ہے کہ بڑے مسائل سے توجہ ہٹانے اور انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کی غرض سے قوم پرستی ابھارنے کے لیے داخلی سیاست میں پاکستان کو ملوث کرتے ہیں۔
#WATCH | Thane, Maharashtra: Union Minister BJP leader Kapil Patil says, "…Hope PoK (Pakistan Occupied Kashmir) is integrated in India by 2024 as these things can be done only by PM Modi. For this we’ll have to come out of (the mindset for) potato, onions, pulses.” (29.01.22) pic.twitter.com/H3dKO5aBd6
— ANI (@ANI) January 31, 2022
