خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے کئی آزاد امیدوار پی ٹی آئی شامل ہو گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے بنوں سے نومنتخب ویلج کونسل ممبران نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صوبے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران جیتنے والے چالیس کے قریب آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف شامل ہو گئے ہیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا @IMMahmoodKhan سے بنوں سے نو منتخب ویلج کونسل ممبران کی ملاقات۔
40 کے قریب نو منتخب ویلج کونسل ممبران کی پی ٹی آئی میں شمولیت۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔ #KPKUpdates pic.twitter.com/cmZrap9SFv
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) February 1, 2022
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نو منتخب ویلج کونسل ممبران کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔ محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بنوں میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ کے آنے سے علاقے میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے تحصیل چیئرمین کے لئے بلا واسطہ انتخابات منعقد کئے۔
