English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لڑکی سے محبت کا جھانسہ، خطرناک ڈاکوئوں نے نوجوان کو اغوا کرلیا، ایک کروڑ تاوان طلب

القمر

مظفرگڑھ کا ایک اور نوجوان پنجاب اور سندھ کے بارڈر کے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ڈاکوؤں نے لڑکی سے محبت کے جال میں پھنسا کر تاوان کے لئے اغوا کر لیا۔

ڈاکوئوں نے نوجوان کی رہائی کے ایک کروڑ روپے تاوان مانگ لیا، مغوی نوجوان کو زنجیروں سے جکڑ کر تشدد کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے نوجوان کو ڈاکوئوں نے لڑکی سے موبائل فون پر بات چیت کرا کے محبت کا جھانسہ دے کر تاوان کے لئے اغوا کرکے زنجیروں سے جکڑ دیا ہے۔

نوجوان ایوب کو ڈاکوئوں نے اغوا کرکے اس کے گھر والوں سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

ڈاکوؤں نے نوجوان کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کی ویڈیو بھی گھر والوں کو بھیجی ہے۔

مغوی نوجوان کی ویڈیو میں ڈاکو نوجوان پر تشدد کر رہے ہیں۔ مغوی نوجوان کو لڑکی کے ذریعے فون کال پر محبت کا جھانسہ دیکر صادق آباد بلوایا گیا اور اغوا کرکے قید کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے