English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایکواڈور، بارشوں اور سیلاب سے اموات اور زخمی ہونے کی اطلاعات

القمر

ایکواڈور کے دارالحکومت  کیتو میں موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے  کم از کم 11 افراد  ہلاک ہو گئے۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق  کیتو  میں  ہنگامی حالات سے متعلقہ حکام  کا کہنا ہے  کہ  تیز سیلاب کی زد میں آتے ہوئے  اب تک  11 افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں۔  جبکہ کم  از کم 15 افراد  زخمی ہوئے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ لاحق ہے۔

بھاری تعداد میں مکانات  کو نقصان پہنچنے والے علاقے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والی ٹیمیں اور پولیس اہلکار   امدادی کاروائیوں میں نبرد آزما ہیں۔

بتایا گیا ہے  کہ حکام   امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے  فوج کو بھی  طلب کرنے پر غور کر رہے  ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے