English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا: روس نے قبضے کا راستہ اختیار کیا تو نتائج سنگین ہوں گے

القمر

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ روس کا یوکرائن پر قبضہ سنگین نتائج کا سبب بنے گا۔

کینیڈا وفاقی پارلیمنٹ نے یوکرائن بحران کے خصوصی ایجنڈے کے ساتھ اجلاس کیا۔

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم ٹروڈو نے اجلاس میں اپنے گھر سے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا، یوکرائن کے فوجیوں کو تربیت دے رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ تین سالوں تک جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ ہم یوکرائن کو مالی اور فوجی سامان کی امداد بھی فراہم کریں گے۔

انہوں نے روس کو متنبہ کیا ہے کہ یوکرائن پر قبضے کی صورت میں اسے بھاری بدل اور سنجیدہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر قبضہ ہوا تو ہم روس کے خلاف مربوط شکل میں اقتصادی پابندیاں لاگو کر دیں گے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کی مرکزی حزب اختلاف ‘ کنزرویٹو پارٹی’ کے اسمبلی ممبران نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پر دباو ڈالا ہے کہ یوکرائن کو اسلحہ بھیجا جائے۔ تاہم ٹروڈو نے اس بارے میں کسی حتمی پلان کا اعلان نہیں کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ "یوکرائن کے لئے ہماری اوّلین ترجیح ملک کا اقتصادی حوالے سے مضبوط ہونا ہے”۔

حزب اختلاف کی طرف سے یوکرائن کی مزید امداد کی اپیل پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تناو میں کمی کے حامل اقدامات کا دفاع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے