ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قازقستان کی اسمبلی کی سپیکر نورلان نگرماتولن اپنے عہدے سے مستعفی

قازقستان کی اسمبلی کی سپیکر نورلان نگرماتولن نے استعفیٰ دے دیاجبکہ   نگرماتولن کی جگہ یرلان کوشانوف اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

قازقستان میں پارلیمنٹ کےعام  اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نگماتولن کے استعفیٰ کے بعد ان کے اختیارات کی جلد از جلد خاتمے کے حکم نامے کی منظوری  دے دی گئی ہے۔

اس طرح  10 سال سے قازق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں رہنے والی اسمبلی کے سربراہ نگماتولین کی صدارت  اور رکنیت بھی  ختم کر دی گئی ہے۔

 اس موقع پر   اپنی تقریر میں، نگماتولین نے بانی صدر نور سلطان نظر بائیف اور صدر قاسم جومرت  توکایف کی حمایت پر  ان کا  شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "میں خاص طور پر اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے مفادات کی نمائندگی کرنے کے لیے ہم پر بھروسہ کیا، اور تین اداور  میں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ تمام حالات میں کام کرنے پر ان سب کا مشکور ہوں۔

یرلان کوسانوف اراکین اسمبلی کے متفقہ ووٹ سے اسمبلی کے نئے اسپیکر بن گئے۔ کوشانوف نے حال ہی میں قازقستان کی صدارتی انتظامیہ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں