بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگ موسمیاتی تبدیلیوں سے خطے میں زندگی کے متاثر ہونے کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ کی طرف ہجرت کر رہے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں سطح سمندر میں اضافہ اور زرعی علاقوں میں نمکیات میں اضافے نے علاقے کے لوگوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔
ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر سال 4 لاکھ افراد اپنے گاؤں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ روزانہ تقریباً ایک ہزار لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دارالحکومت ڈھاکہ کا رخ کرتے ہیں۔ اور ان کو گلی کوچوں میں ہی قیام کرنا پڑ رہا ہے۔
بنگلہ دیشی بچے، جو اپنی تعلیم اور صحت کے حقوق سے مستفید نہیں ہو سکتے، اپنا سارا وقت کچی آبادیوں میں گزارتے ہیں۔
2014 میں ملک میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈھاکہ میں 3,393 کچی بستیاں ہیں۔
