صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
اس دوران سیاسی، اقتصادی اور دفاعی معاملات سمیت دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا، روس۔ یوکیرین بحران، ترکی۔ آرمینیا تعلقات میں سلسلہ معمولات اورخطے کے دیگر معاملات زیر غور آئے۔
ٹیلی فون گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین ، حقیقت پسند، اور قابل دوام ڈائیلاگ کے قیام کا موقع فراہم کرنے والے میکانزم کو فی الفور عملی جامہ پہنائے جانے کی اہمیت کی یاد دہانی کرائی گئی۔
ابراہیم قالن نے اس ملاقات میں بتایا کہ نیٹو کے اتحادی کی حیثیت سے ترکی یوکیرین بحران کو رفع دفع کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
