صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے مولانا ظفر علی خان کے صحافتی ورثے کی پیروی کرناہوگی۔
وہ منگل کے روز اسلام آباد میں مولانا ظفر علی خان میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین خالد محمود کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہا مولانا کے نقش قدم پرچلنے سے قومی تعمیر کا مقصد حاصل کرنے اور فیک نیوز جیسے چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اردو ادب کیلئے مولانا ظفر علی خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر نے زور دیا کہ میڈیا ان کی راہ پر چلتے ہوئے ملک میں سچی اور غیر جانبدار صحافت کو فروغ دے۔ٹرسٹ کی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا نئی نسل کو مولانا ظفر علی خان کی زندگی اور کام سے آگا ہ کرنے کی ضرورت ہے۔
