English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شاہراہ دستور پر لگے صحت کارڈ کے بینرز ہٹوا دئیے

القمر

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حکم پر اسلام آباد مشہور شاہراہ دستور پر لگے قومی صحت کارڈ کے بینرز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ عدالت پہنچنے سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسی راستے میں لگے صحت کارڈ کے بینر سے ٹکرا گئے تھے جس پر انہوں نے عدالت پہنچتے ہی پہلا حکم بینرز ہٹانے کا جاری کیا۔

خبریں ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ شاہراہ دستور کے گرین بیلٹ سے صبح پیدل سپریم کورٹ آ رہے تھے کہ فٹ پاتھ پر لگے بینر سے ٹکرا گئے۔ سپریم کورٹ پہنچ کر انھوں نے اپنے سٹاف کو صحت کارڈز بینرز اتارنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینرز اتارنے کی ہدایات کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران تک پہنچا دی گئیں، جس پر انتظامیہ نے صحت کارڈ بینرز اور خاردار تاریں ہٹا دیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ بینرز اور خاردار تار کی وجہ سے کوئی فٹ پاتھ پر بھی نہیں چل سکتا۔

صحافی حسان ایوب خان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میں نے آج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پوچھا تھا کہ آپ نے صحت کارڈز کے بورڈز کو ہٹانے کا حکم دیا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ فٹ پاتھ چلنے کی جگہ ہے خاردار تار کی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے