English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ

القمر

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

سینئر صحافی سلیم صحافی سلیم صافی نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ قابل مذمت ہے۔ اللہ نور باچا کو صحت دے۔

سلیم صافی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ منظور پشتین کو فوراً رہا کیا جائے تاکہ مزید انتشار نہ پھیلے۔ جبکہ فائرنگ کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارمان لونی کی برسی پر جانا منظور پشتین اور پی ٹی ایم کے دیگر رہنمائوں کاجمہوری حق ہے، جس سے انہیں محروم رکھنا فسطائیت ہے۔

رکن اسمبلی محسن داوڑ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں پر حملہ شرمناک ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے نور باچا کے بحفاظت صحت یاب ہونے کیلئے دعاگو ہوں۔

محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ ریاست پرامن کارکنوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ پشتون نوجوانوں کو ایسے بزدلانہ تشدد سے نہیں ڈرایا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے