English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کا حوثیوں کے خلاف یو اے ای کی معاونت کیلئے جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان

القمر

امریکا نے کہا ہے کہ وہ خلیجی ریاست پر میزائل حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی معاونت کے لیے جنگی طیارے بھیجے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغی تحریک نے گزشتہ ماہ ابوظبی پر میزائل حملہ کیا تھا، جبکہ دوسرا حملہ امریکی فورسز کی جانب سے ناکام بنادیا گیا تھا۔

امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ٹیلی فونک گفتگو میں ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کو کہا کہ واشنگٹن اپنے حمایتی ابوظبی میں گائیڈڈ میزائل کو تباہ کرنے والا ’یو ایس ایس کول‘ بھیجے گا۔

امریکی محکمہ دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’سیکریٹری دفاع نے ولی عہد کو اپنے اس فیصلے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس کے تحت موجودہ خطرات سے لڑنے میں مدد کے لیے امریکا کی جانب سے یو اے ای میں ففتھ جنریشن جنگی طیارے نصب کیے جائیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ اس امداد کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ امریکا دیرینہ حکمت عملی کے تحت اپنے شراکت دار یو اے ای کے ساتھ کھڑا ہے۔

یو اے ای کی جانب سے رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی صدر کے دورے کے دوران ایک میزائل کو روکا گیا تھا، گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سعودی اتحادی افواج کے خلاف لڑنے والے ایرانی حمایت یافتہ گروپ کی جانب سے یہ تیسرا حملہ تھا، اتحادی افواج میں یو اے ای بھی شامل ہے۔

اس سے ایک ہفتے قبل امریکی فوج کا کہنا تھا انہوں نے دو میزائلوں کے روکنے کے لیے متعدد پیٹریاٹ میزائل پھینکے، جس کے بارے میں حوثیوں کا کہنا تھا کہ مذکورہ میزائلوں کے ذریعے انہوں نے یو اے ای کی الظفرہ ایئربیس کو نشانہ بنایا تھا۔

گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ یو اے ای اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بڑھا سکتا ہے اور اس حوالے سے امریکا سے گفتگو کی جارہی ہے۔

لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ امریکا، یو اے ای کو وقت سے پہلے خبردار کرنے والا انٹیلی جنس سسٹم فراہم کرنے کے ساتھ فضائی دفاعی تعاون جاری رکھے گا۔

خطے کے کمرشل اور سیاحتی حب یو اے ای پر حملہ یمن جنگ کو مزید بڑھاوا دے رہا ہے، جس میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر بارہاں میزائل اور ڈرون پھینکے گئے۔

یمن میں سعودی قیادت میں فوجی اتحاد 2015 میں عمل میں آیا تھا جب حوثیوں نے بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت کو دارالحکومت صنعا سے بے دخل کردیا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

The post امریکا کا حوثیوں کے خلاف یو اے ای کی معاونت کیلئے جنگی طیارے بھیجنے کا اعلان appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے