ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: اسکول اور کالج میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 1 طالبعلم اور 2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک

واشنگٹن: امریکا میں الگ الگ واقعات میں اسکول اور کالج میں فائرنگ کے واقعات میں ایک طالبعلم اور 2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ امریکی ریاست منی سوٹا کے اسکول میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک طالب علم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا جب کہ مسلح ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اسی طرح ریاست ورجینیا کے ایک کالج میں مسلح حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کالج کے 2 محافظوں کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی گارڈز نے مسلح شخص کو کالج میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

ورجینیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسلح شخص کو گرفتار کر لیا تاہم اب تک فائرنگ کے واقعے کے پیچھے وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے باوجود تاحال اسلحے کی خرید و فروخت کے قانون میں سختی کے لیے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔ امریکی قانون ساز حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post امریکا: اسکول اور کالج میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 1 طالبعلم اور 2 سیکیورٹی گارڈز ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں