ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، 22 افراد ہلاک

کیٹو: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور میں بارشوں کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شدید ترین بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس میں لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت کے ایک علاقے میں کئی گھر اور گاڑیاں سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئیں جب کہ والی بال کا میدان کیچڑ کے سیلاب میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے گا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حفاظتی مراکز قائم کردیئے گئے تاہم کیمپوں میں پینے کے پانی اور کھانے پینے کی اشیا کا فقدان ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post ایکواڈور میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، 22 افراد ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں