English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بغداد کے قدیم بازار میں عثمانی دور کی نوادارت

القمر

عراقی دارالحکومت بغداد کے قدیم بازار میں  دور عثمانیہ  کے قیمتی شہہ پارے شائقین کے لیے رکھے گئے ہیں۔

شیشے کے برتنوں اور چاندی سے بنی قیمتی اشیا، خاص طور پر قالین، قدیم دارالحکومت بغداد کے قرادہ علاقے میں واقع بغداد کے قدیم بازار کی زینت بنتے ہیں، جہاں سلطنت عثمانیہ نے کئی سالوں تک حکومت کی تھی۔

عراق کے اس تاریخی بازار میں عثمانی دور کے درجنوں نوادرات موجود ہیں۔ چاندی کے کپ، چائے کے برتن اور عثمانی سلطان عبدالحمید ثانی کے دستخط والے دیگر نوادرات بازار میں نمایاں ہیں۔

بغداد میں نوادرات کے سوداگروں میں عہدِ عثمانیہ  سے تعلق رکھنے والے نوادرات کو "سلطانی” کہا جاتا ہے۔ یہ اصطلاح عراق میں خدمات انجام دینے والے عثمانی حکمرانوں کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے