بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس اہلکار سنجیو کمار کا کہنا ہے کہ مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر دھان باد میں واقع کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔
اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جو کہ وہاں غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
