یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگال نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ آزادنہ تجارت سمیت بارہ نئے سمجھوتوں پر دستخط کا امکان ہے۔
یوکرینی وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں بتایا کہ ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی،ہوا بازی و خلائی صنعت اور دیگر شعبوں میں مختلف معاہدوں کی منظوری کی تجویز کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی۔
ڈینس شمیگال نے بتایا کہ آج یوکرین اور ترکی کے درمیان بارہ مختلف معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے جو کہ صدر ایردوان کے دورہ یوکرین کے دوران ہو سکتے ہیں۔
